معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد سیاستدان،پولیس اورادارے مظلوموں کی مدد کرنے کے بجائےظالموں کے ساتھ مل گئے،رہنما پی ٹی آئی
مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلنا چاہیئے کیوں کہ پولیس سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔
قصور میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کاکہنا تھا کہ جب سے یہ واقعات نوٹس میں آئے ہمارے سیاستدان، پولیس اور ادارے مظلوموں کی مدد کرنے کے بجائے ظالموں کے ساتھ مل گئے، بجائے اس کے کہ ظالموں کو پکڑا جاتا معصوم لوگوں پر مقدمات قائم کئے جارہے ہیں، دنیا میں کہیں ایساظلم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف غریبوں کے لئے نہیں صرف امیروں کے لئے ہے اور یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے جس کی وجہ سے 93 فیصد عوام ظلم میں جکڑے ہوئے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں مظلوموں کو اس حد تک مجبور کردیا جاتا ہے کہ واقعہ ہوا ہی نہیں اور ان سے بیان حلفی بھی لے لیا جاتا ہے، حکومتی لوگوں کے اپنے بچوں کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا ہوتا تو آج قانون کے مطابق مقدمات چل رہے ہوتے لیکن قصور میں معصوم لوگوں کے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے معاملے پر ظالموں کی پشت پناہی کی
جارہی ہے۔
By:
No comments:
Post a Comment